وویمن ایمپاورمنٹ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے جس کے مہمان خصوصی تحریک جوانان پاکستان عبداللہ حمید گل اور میڈم تحسین فواد ایم پی اے تھے

میڈم تحسین فواد نے اپنی تقریر میں سرٹیفکیٹ کی تقسیم پر ورکرز کو مبارکباد پیش کی اور تہ دل سے ان کی محنت اور خدمات کی حوصلہ افزائی کی اور ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ساتھ کام کرنے والی این جی اوز کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تقریر کا اختتام وویمن ایمپاورمنٹ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ایڈوائزر محمد عبدالمتین ہاشمی کی محنت ،خدمت ،اس وطن کے لیے کچھ کر گزرنے کے جذبے اور لگن کو سہراتے ،دعا دیتے اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا

 

ڈاکٹر جاوید اقبال سومرو

ڈی ڈی ایچ او پوٹھوہار ٹاؤن راولپنڈی نے اپنی تقریر کا آغاز مہمان خصوصی ایم پی اے میڈم تحسین فواد ،تحریک جوانان چیرمین پاکستان عبداللہ حمید گل ، اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر عبداللہ خان اور این جی او کے ایڈوائزر محمد عبد المتین ہاشمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا اپنی تقریر میں سب ورکرز کی خدمات کی حوصلہ افزائی کی اور کہا ہمارے ورکرز نہ دن کو دیکھتے ہیں نہ رات کو نہ ہی سردی گرمی کو دیکھتے ہیں وہ مرد ہوں یا عورت سب سے پہلے لائن میں کھڑے ہوتے ہیں ڈینگی وائرس کا معاملہ ہو پولیو مہم ہو یا راشن تقسیم کرنے کا کام ہو یہ ہر کام اپنی محنت اور لگن کے ساتھ کرتے ہیں حالانکہ ان کاموں میں ورکرز کو کافی حد تک مشکلات کا سامنا ہوتا ہے لیکن پھر بھی پوری ذمہ داری سے کام کرتے ہیں ورکرز کو بہت ھی خوش اسلوبی سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج کا دن آپ کا دن ہے لہٰذا ہم سب مل کر اس دن کو منانا چاہیے

 

محمد عبد المتین ہاشمی ایڈوائزر آف وویمن ایمپاورمنٹ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اپنی تقریر کا آغاز آ نے والے سب ورکرز اور مہمان خصوصی کا بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم جو کہ حافظ ناعیر عباس شاہ نے پیش کی اور پروگرام کی ہوسٹنگ مس سمرین یونس اور نعمیہ خاتون نےکی ان کا شکریہ ادا کیا اپنی تقریر میں اپنی این جی او کے بارے میں آگاہ کیا جس میں انہوں نے عورتیں کے بزنس کے حوالے سے بات کی پڑھی لکھی اور بغیر پڑھی لکھی عورتوں کو الگ الگ بزنس شروع کرنے کے بارے میں بات کی اور بزنس میں پیش آنے والی رکاوٹوں کے بارے میں بھی بات کی اور ان رکاوٹوں کا حل بھی بتایا