ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کوئٹہ کے زیر اہتمام پریس کلب کوئٹہ میں نوجوانوں کے لیے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف تنظیموں کے مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے مشیر متین ہاشمی نے خواتین کو بااختیار بنانے اور بلوچستان کے مختلف اضلاع کی خواتین کو کاروباری مواقع فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی خود مختاری کے لیے تعلیم، مالی استحکام اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

مہمانوں نے خواتین کی ترقی، کاروباری مواقع اور ان کے حقوق کے فروغ میں مشترکہ جدوجہد پر تبادلہ خیال کیا۔ فاؤنڈیشن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے مزید سیشنز منعقد کیے جائیں گے تاکہ بلوچستان کی خواتین خود مختار اور کامیاب مستقبل کی جانب گامزن ہو سکیں